پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع
پشاور(سٹی رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف خیبرپختونخو ااسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے قرارداد جمع کرادی۔ اے این پی،جے یو آئی (ف)، ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ گذشتہ کئی روز سے ملک بھر میں پٹرول کی قلت سے عوام بے حد اذیت اور مشکلات کا شکار رہے۔ قیمتوں میں اس اچانک اضافے کا وفاقی حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہیکہ یہ ایوان قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے