ارسلان تاج گھمن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  ارسلان تاج گھمن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سندھ ارسلان تاج گھمن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلشن اقبال سے منتخب ایم پی اے ارسلان تاج گھمن کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔ ایم پی اے نے کورونا علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔ انہوں نے عوام دعا ؤں کی خصوصی درخواست کی ہے کہا کہ عوام اس مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید :

صفحہ اول -