وفاقی ترقیاتی پروگرام کے رواں مالی سال کے ریلیز فنڈز کی تفصیلات جاری

  وفاقی ترقیاتی پروگرام کے رواں مالی سال کے ریلیز فنڈز کی تفصیلات جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی ترقیاتی پروگرام کے رواں مالی سال کے ریلیز فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس کے تحت رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں 644ارب 31 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کا اجرا کیا گیا۔ جاری دستاویز کے مطابق حکومت نے وزارتوں اور ڈویڑنز کیلئے296ارب65کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کئے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے174ارب سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی بہتری کیلئے49 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے43ارب86کروڑ سیزائدرقم جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ ڈویڑن کیلئے35ارب16کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے28ارب29کروڑ روپیسے زائد رقم جاری کی گئی۔ دستاویز کے مطابق آبی وسائل ترقیاتی منصوبوں کیلئے110 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، ریلوے ڈوی ژن کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراکیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کے پی میں ضم شدہ اضلاع کے10 سالہ ترقیاتی پلان کیلئے23ارب روپے جاری کئے گئے، ضم شدہ اضلاع کے دیگرمنصوبوں کیلئے15 ارب 40 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ دستاویز کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے22 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے، مذہبی امور کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے16ارب28کروڑ روپیسے زائد رقم جاری کی گئی، وزارت ریلوے کیلئے10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزارت خزانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 ارب روپے 42 کروڑ روپے جاری کئے گئے، وزارت قومی تحفظ خوراک کے لئے8ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی، قومی صحت کے منصوبوں کیلئے7 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔

وفاقی ترقیاتی پروگرام

مزید :

صفحہ اول -