بھارتی طاقت کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی مضبوط ہو رہی:صدر مسعود احمد خان

  بھارتی طاقت کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی مضبوط ہو رہی:صدر مسعود احمد ...

  

لاہور(آئی این پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ نر یندر مودی خود اپنے پر کلہاڑی مار رہا ہے۔ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوجیوں،بند وق اور گولیوں کی طاقت کے باوجود تحریک آزادی مضبوط ہو رہی ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ہم کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ وہ انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن اور یوتھ ایمپاورمنٹ کے زیراہتمام ”مسئلہ کشمیر ویڈیو کانفر نس ”سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن انعام الحق سلیم‘ انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے میاں جاوید علی‘شاہد لون‘حافظ مظہر جیلانی‘ڈاکٹر عمران انور اوردیگر بھی شریک ہوئے اپنے خطاب کے دوران صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ نر یندر مودی جب سے اقتدار میں آیا ہے خطے میں امن تباہ ہو چکا ہے۔آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے نر یندر مودی کی پالیساں خود بھارت کیلئے خطر ہ بن چکی ہیں۔وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اپنی بے حسی اور خاموشی ختم کر یں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرواکر کشمیر یوں کو آزادی دی جائے۔ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن انعام الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بھارت کشمیر یوں پر جتنے مر ضی مظالم کر لیں انشاء اللہ وہ دنیا اب زیادہ دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی ملے گی اور بھارتی مظالم کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ہم اس وقت چین سے نہیں بیٹھ سکتے آج بھارت کو چین سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے منہ کی کھا نا پڑ رہی ہے نر یندر مودی اپنی ناکام پالیسوں سے خود بھارت کو بھی تباہ کر دیگا۔

صدر آزاد کشمیر

مزید :

صفحہ اول -