حکومت متوسط طبقے کی خوشحالی کے اداروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،علی امین گنڈاپور

  حکومت متوسط طبقے کی خوشحالی کے اداروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،علی امین ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے متوسط طبقے کی خوشحالی اور کفالت کے لیے قائم اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے،ان اداروں سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔ ہفتے کو انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درجنوں ایسے با اعتماد ادارے ہیں جو یتیم، مساکین اور متوسط طبقے کی کفالت اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور حکومت ان تمام اداروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ کا ایک امتیازی مقام ہے اور اس ادارے کا میرپور آزاد کشمیر میں قائم ٹرسٹ ایک سٹیٹ آف آرٹ درجے کا ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کی انتہائی اعلی اور موزوں ماحول میں پرورش کر کے ان کو آزاد کشمیر اور پاکستان کا مفید شہری بنایا جا رہا ہے، انہوں نے ٹرسٹ کے عہدداران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے کہا کہ انہیں اس نیک کام کو گلگت بلتستان اورفاٹا سمیت ملک کے دیگر حصوں تک پھلانا چائیے اور اس ضمن میں حکومت ان کو تمام تر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں متوسط طبقے کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایک خاص ویژن رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ، احساس پروگرام اور نیا پاکستان ہاوسنگ سمیت تمام منصوبے وزیر اعظم کے اسی ویژن کے عکاس ہیں - انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، دنیا میں خرات دینے والے ممالک کی لسٹ میں ایک امتیازی مقام رکھتے ہیں جس کے درست استعمال سے پاکستان میں غربت جیسے اہم مسلے سے احسن انداز سے نبردآزما ہوا جا سکتا ہے، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ اول -