پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد حسین محنتی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،محمد ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی کمی کے بعد سود کے ساتھ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ حکومتی نا اہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پی ٹی آئی حکومت نے دومہینے پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی اور چاردن پہلے یکم تاریخ کا انتظار کئے بغیر 25روپے فی لٹر اضافہ کرکے عوام کی پیٹھ پر مہنگائی کا کوڑا مارا ہے، انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ آٹا چینی گندم بحران کے بعد پیٹرولیم بحران اور بعد ازاں قیمتوں میں اضافہ سے نہ صرف حکومتی نا اہلی واضح ہوتی ہے بلکہ حکومت اپنے ہی آٹا، چینی، گندم اور پیٹرول مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کا کوئی جواز نہیں بنتا عالمی مارکیٹ میں آج بھی تیل کی قیمتیں بدستور 40 ڈالر ہے جو کہ پاکستان 42 روپے تک محدود ہے۔ اس کے باوجودکورونا کی وجہ سے بدترین معاشی بدحالی کے شکار عوام پر مہنگائی کی بمباری سراسر ظلم ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سمیت بے شمار مسائل سے دوچار ہیں۔بجٹ کے خسارہ کو پورا کرنے کیلئے غربت، مفلسی اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اورآئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ان کے نمائندے مشیرخزانہ سمیت عوام دشمن معاشی ماہرین کے ذریعے عوام کی کھال ادھیڑ کر رکھ دی ہے۔ عمران خان نے بیرون ملک موجود رقم واپس کرنے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے،نئے پاکستان کی نوید کے ذریعے پاکستانی عوام سے تاریخی دھوکہ اور سب سے بڑا جھوٹ بولا جس کے نتیجے میں آج عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، صوبائی امیر نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس اور مہنگائی،بیروزگاری،بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرکے عوام کو ریلیف پہنچانے کا بندوبست کرے۔پی ٹی آئی حکومت جانے سے قبل قوم سے کئے گئے

مزید :

صفحہ اول -