بھارت کشمیریوں کے حقوق کا استحصال بند کرے،کل جماعتی حریت کانفرنس

بھارت کشمیریوں کے حقوق کا استحصال بند کرے،کل جماعتی حریت کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آئی این پی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس امر پر گہری فکر وتشویش کا اظہار کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں جہاں ایک طرف کووڈ۔19کی سنگین اورمہلک وبا کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور جموں وکشمیر میں آئے روز متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد اور شرح میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے، وہاں دوسری طرف بھارتی حکام کشمیریوں کی زندگی کے وسائل اور ذخائر کو لوٹنے کے عمل میں مصروف ہیں،اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مسئلہ کشمیر کی ہیئت کو نہ تو تبدیل کیا جاسکتا ہے نہ اس کے پر امن حل سے راہ فرار اختیار کیا جاسکتا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں حریت نے یہ بات زور دیکر کہی کہ کووڈ۔19کی وبا کے دوران جموں و کشمیر کی آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے قوانین کے نفاذ کا آغازکرتے ہوئے حکومت بیک وقت ہماری قدرتی دولت اور وسائل کا استحصال کررہی ہے اور صورتحال کاناجائزفائدہ اٹھا رہی ہے کیونکہ لوگ وبائی مرض کوروناوائرس کے ساتھ نبردآزما ہیں اور اس کے متنوع اور منفی اثرات ان کے روز مرہ کی زندگی اور معاش پر پڑ رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت

مزید :

صفحہ اول -