خیبرپختونخوا کے ہسپتال وبا کیخلاف تمام صوبوں سے بہتر پرفارم کر رہے ہیں:تیمور جھگڑا

  خیبرپختونخوا کے ہسپتال وبا کیخلاف تمام صوبوں سے بہتر پرفارم کر رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سیلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ہمارے ہسپتال، ڈاکٹرز اور صحت عملہ دیگر صوبوں کی نسبت بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ پشاور سمیت صوبے کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بستروں کی گنجائش موجود ہے۔ اگست تک صوبے کے ہسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس بستروں کی تعداد 1500 اور آئی سی یو بستروں کی تعداد 200 تک بڑھا دیں گے۔ وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار لوکم سکیم اور کورونا سے متعلق ہسپتالوں کی استعداد کے حوالے سے منعقدہ محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ، اسپیشل سیکریٹری صحت میاں عادل اقبال، ہیلتھ ریفازمز یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد یونس، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز محمد، ایڈیشنل ڈی جی ڈاکٹر شاہین آفریدی، ڈاکٹر امجد محبوب و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت کو لوکم سکیم کے تحت اب تک کیے جانے والے انٹرویوز اور ہسپتالوں کی کورونا سے متعلق استعداد پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لوکم سکیم کے تحت اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، ماہر نرسز اور نرسز کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ٹرینڈ میڈیکل آفیسرز کے انٹرویوز جاری ہیں۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ اگست تک صوبے میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس بستروں کی تعداد 1500 تک بڑھا دی جائے گی۔ اسی طرح آئی سی یو بستروں کی تعداد بھی بڑھا کر 200 تک کر دی جائے گی جس پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا مریضوں کے لیے تشکیل کردہ ریپڈ رسپانس ٹیموں کو 5 اضلاع مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ، صوابی اور بنوں تک توسیع دے دی گئی ہے جبکہ آئندہ ہفتے ریپڈ رسپانس ٹیمیں مزید 7 اضلاع بٹگرام، ہری پور، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، شانگلہ اور ٹانک میں بھی کام شروع کر دیں گی۔ تیمور جھگڑا نے متعلقہ حکام کو باور کرایا کہ وباء سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں سرعت سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ عوام کو اس وباء کے دوران بہتر سے بہتر اور جلد سے جلد صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہو گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہسپتال بہتر طریقے سے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -