کراچی، ایم کیوایم پاکستان کا دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان

کراچی، ایم کیوایم پاکستان کا دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کے باہر دیئے جانے والے دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سیاسمبلی کے باہر مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری ہے،متحدہ ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ سندھ بجٹ میں کراچی اور حیدر آباد کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ایسے بجٹ کو نہیں مانتے مطالبات کے منطوری تک مظاہرہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ مطالبات کی منظوری کے سوا کوئی بات نہیں ہوگی، اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو دھرنے کا دائرہ شہر میں پھیلا دیا جائے گا۔پارلیمانی لیڈر ایم کیوایم کنور نویدنے کہاکہ سندھ بجٹ حکومت سندھ کا بجٹ ہے اس میں عام شہری کو کچھ نہیں ملا بدنیتی پر مبنی بجٹ منظور نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -