صنعتکاروں کاسید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اخترنے معروف سیاستدان اور جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کی دعا کی ہے۔ایک بیان میں نکاٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ سید منور حسن ایک نفیس انسان اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عزوجل سید منور حسن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔