چوری،ڈکیتی،راہزنی کی 37وارداتیں،،شہری لاکھوں روپے،قیمتی اشیا سے محروم

  چوری،ڈکیتی،راہزنی کی 37وارداتیں،،شہری لاکھوں روپے،قیمتی اشیا سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 37وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ شہریوں سے بیس لاکھ روپے سے زائدنقدی، طلائی زیورات، ایک کار، سولہ موٹرسائیکل، درجن بھر موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے بشیر سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی، علی سے ایک لاکھ روپے، موبائل، اکرم سے 35ہزار،موبائل، شاہد،موثر، محبوب، وقاص، روف، ذیشان، اعظم، عباس اور طلحہ سے نقدی اور موبائل فون، چھین کرفرارہوگئے۔چوروں کے گروہ نے افشاں کے گھر سے پندرہ لاکھ روپے کی نقدی، قیمتی سامان، مختار کے گھرسے نقدی وغیرہ،شاہد کی فیکٹری، فیض کی دکان، حسن،منصب اورحسن رضا کے موبائل فون، ذوالفقار کی کار،موثر، عاطف، عبدالشکور، اعظم علی، ارشد، اصغر، یعقوب،شہزاد،قمر زمان، سفیان، راشد، تنویر، احمد، ظفرعلی، شہبازاور عاطف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔
وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -