امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ 2افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ 2افراد ہلاک، ایک شدید زخمی

  

شکاگو (شِنہوا)امریکی ریاست الینوائے کے دارالحکومت اسپرنگ فیلڈ میں کافی ڈسپنسر تیار کرنے والی کمپنی کے ایک 48 سالہ ملازم نے کمپنی کے گودام میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔اس کے بعد مشتبہ ملزم مائیکل کولنز وہاں سے فرار ہوگیا بعد ازاں ہمسایہ کانٹی میں اپنی گاڑی میں مردہ پایا گیا جہاں اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔گاڑی سے دو ہینڈ گنز بھی برآمد ہوئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت صبح 11 بجے کے بعد بن-او-میٹک پلانٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

امریکہ فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -