سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا

سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا
سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی حکومت نے سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ آدھے گھنٹے کے اندر اندر منظور کروالیا، جبکہ نا تجربہ کار اپوزیشن کٹوتی کی تحاریک پیش کرنے کے باوجود بحث نہ کر سکی اور شور شرابہ ہی کرتی رہ گئی۔

سپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں ضمنی بجٹ کے گوشوارے اور مطالبات زر پیش کیے۔اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بحث کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر سندھ اسمبلی نے انھیں بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے صرف کٹوتی کی صرف چار تحریکیں پیش کی گئیں ہیں اور تحاریک پیش کرنے والی رکن ادیبہ حسن بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی بجٹ پیش کیا اس دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابا کرنا شروع کردیا۔

مزید :

بجٹ -علاقائی -سندھ -کراچی -