بجٹ کی منظوری میں حکومت کے ساتھ دینے کا فیصلہ، عشایئے سے قبل ہی حکمران جماعت کو خوشخبری مل گئی

بجٹ کی منظوری میں حکومت کے ساتھ دینے کا فیصلہ، عشایئے سے قبل ہی حکمران جماعت ...
بجٹ کی منظوری میں حکومت کے ساتھ دینے کا فیصلہ، عشایئے سے قبل ہی حکمران جماعت کو خوشخبری مل گئی

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی نے بجٹ کی منظوری میں وفاقی حکومت کے مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بجٹ اجلاس سے قبل حکومتی اور اتحادی رہنماوَں کو عشائیہ دینے کے فیصلے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے عشائیے میں بھی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی عشائیے میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں چند تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ باپ پارٹی نے ایک مزید وزارت نہ ملنے پر بھی وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے وفاق کی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -بجٹ -