کراچی الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی گیس کی سپلائی ناکافی قرار دے دی

کراچی الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی گیس کی سپلائی ناکافی قرار دے دی
کراچی الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی گیس کی سپلائی ناکافی قرار دے دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے اضافی گیس کی سپلائی ناکافی قرار دے دی،کے الیکٹرک حکام کاکہنا ہے کہ فرنس آئل کی فراہمی تک مطلوبہ مقدار میں بجلی نہیں بنا سکتے۔

ایس ایس جی سی کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 240 سے 260 ملین مکعب فٹ گیس کی سپلائی کی جارہی ہے،کراچی میں بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ جبکہ کے الیکٹرک2300میگاواٹ بجلی بنا رہی ہے،کراچی کیلئے نیشنل گرڈ سے600 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے،کراچی میں بجلی کی طلب و رسد میں 400 میگاواٹ کا فرق ہے۔

کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،صنعتی علاقوں میں بھی 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بتدریج کم ہورہا ہے،موسم بہتر ہونے کے بعد بجلی کی طلب میں بھی کمی ہوگی۔

بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے کراچی کے بیشتر علاقے پانی سے بھی محروم ہیں،اورنگی ٹاؤن ،نارتھ کراچی،نیو کراچی،ایف بی ایریا میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو گیا،بلدیہ ،لیاری ، گارڈن لسبیلہ اور سولجر بازار کے علاقے بھی پانی سے محروم ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -