ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (اے) ڈاکٹر احمد افنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، احمد سہیل نئے ڈائریکٹر تعینات

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (اے) ڈاکٹر احمد افنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ...
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (اے) ڈاکٹر احمد افنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، احمد سہیل نئے ڈائریکٹر تعینات

  

لاہور(خبر نگار) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (اے) ڈاکٹر احمد افنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےاور انہیں اینٹی کرپشن پنجاب ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر احمد افنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تقرری کے منتظر احمد سہیل کیفی کو ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن تعنیات کردیا گیا ہے۔

تاہم ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے حکم پر تبدیل ہونے والے ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن( اے) ڈاکٹر احمد افنان کو ڈاریکٹر ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن پنجاب (ہیڈ کوارٹر) تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -