ہجویری ہاوسنگ سوسائٹی سے راستے پر کیا گیا قبضہ چھڑا لیا گیا

ہجویری ہاوسنگ سوسائٹی سے راستے پر کیا گیا قبضہ چھڑا لیا گیا
ہجویری ہاوسنگ سوسائٹی سے راستے پر کیا گیا قبضہ چھڑا لیا گیا

  

لاہو( خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل شالیمار میں آپریشن کرکے سرکاری گزر گاہ پر کیا گیا قبضہ خالی کروا لیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔اس موقع پراے سی شالیمار نے آپریشن کی نگرانی کی. ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہجویری ہاوسنگ سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر گزار گاہ کے راستہ کو بلاک کر کے قبضہ کیا ہوا تھا. جس پر آپریشن کر کے قبضہ کی گئ دیوار کو مسمار کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر پولیس، ریونیو اور ٹاون کا عملہ اس موقع پر موجود تھا. ڈی سی لاہور دانش افضال نے آپریشن کو سراہا ہے.

مزید :

رئیل سٹیٹ -