"یہ ہے کپتان کے وسیم اکرم پلس کا نیا پنجاب جہاں قائد اعظم ۔۔۔" حامد میر پھٹ پڑے

"یہ ہے کپتان کے وسیم اکرم پلس کا نیا پنجاب جہاں قائد اعظم ۔۔۔" حامد میر پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سییئرصحافی حامد میر پنجاب کی نصابی کتاب میں کی گئی فاش غلطی پر پنجاب حکومت پر پھٹ پڑے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  ٹویٹر پر کہتے ہیں   "افسوس صد افسوس یہ ہے کپتان کے وسیم اکرم پلس کا نیا پنجاب جہاں سکولوں کی نئی نصابی کتب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش 1976 درج کی گئی ہے کیا اسے صرف ٹائپنگ کی ایک غلطی قرار دیکر نظرانداز کر دیا جائے ؟کتاب شائع کرنے سے پہلے اس

کی پروف ریڈنگ کیوں نہیں ہوئی؟"۔

حامد میر نے یہ ٹویٹ ایک پاکستانی شہری کے ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے جس نے اس غلطی کو واضح کیا ہے،جاوید بدر نامی شخص نے لکھا کہہ "یہ میرے بیٹے کی چھٹی کلاس کی اُردو بی کی کتاب ہے جو لاہور میں ایک پرائیویٹ سکول میں زیرتعلیم ہے کتاب میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر 1976 پبلش ہے اتنی بڑی اور بھیانک غلطی کی ذمہداری کس کی ہے وزرات تعلیم سکول کتاب کے پبلشر؟"

مزید :

قومی -