سشانت سنگھ نےکس چیز سے پہلی دفعہ خود کشی کرنے کی کوشش کی اور ناکام ہوئے ؟ دوسری کاوش کامیاب، پولیس تحقیقات میں حیران کن انکشاف

سشانت سنگھ نےکس چیز سے پہلی دفعہ خود کشی کرنے کی کوشش کی اور ناکام ہوئے ؟ ...
سشانت سنگھ نےکس چیز سے پہلی دفعہ خود کشی کرنے کی کوشش کی اور ناکام ہوئے ؟ دوسری کاوش کامیاب، پولیس تحقیقات میں حیران کن انکشاف

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کچھ عرصہ قبل خودکشی کرلی تھی اور ان کی موت کے بعد فلم انڈسٹری میں ایک بھونچال سا آیا ہواہے جس میں اقرباءپروری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اس کی زد میں اداکار سلمان خان بھی آ چکے ہیں تاہم اب پولیس بھی گہرائی کے ساتھ سشانت کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے لگی ہوئی ہے اور تحقیقات میں کئی اہم باتیں بھی سامنے آئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے جس کمرے میں پھانسی لگاکر خود کشی کی تھی وہاں پر زمین پر باتھ روب کے ٹکڑے ملے ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ شاید سشانت سنگھ راجپوت نے پہلے خود کشی کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ پولیس کو شک ہے کہ سشانت سنگھ نے پہلے باتھ روم (بیت الخلا) میں موجود اپنے باتھ روب کو پھندے کے طور پر استعمال کیا تھا، لیکن وہ ٹوٹ گیا۔ اس طرح سشانت سنگھ راجپوت پہلی بار خود کشی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی الماری میں کپڑے بھی بکھرے ہوئے تھے۔ لہٰذا پولیس کو شک ہے کہ باتھ روب کے ٹوٹ جانے کے بعد انہوں نے اپنی الماری کو کھنگھالا اور اس ہرے رنگ کے کرتے کو پھندا بنا کر سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس سشانت سنگھ راجپوت کے گھر پہنچی اس وقت ان کی بہن اور کمرے میں موجود لوگوں نے اس سبزرنگ کرتے کو کاٹ کر سشانت سنگھ کی باڈی کو نیچے اور اتار لیا تھا۔ پولیس نے اس ہرے رنگ کے کرتے کو فی الحال فورنسک لیب میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس چیز کا پتہ لگایا جاسکے کہ یہ کرتا کسی ایک شخص کا وزن اٹھاسکنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی، جس کی اطلاع اداکار کے نوکر نے پولیس کو کال کرکے دی تھی۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی میں اداکار کی موت کو خودکشی کا کیس بتایا ہے۔

مزید :

تفریح -