'اتحادی نہیں رہے'، بی این پی نے وزیراعظم کی دعوت ٹھکرا دی

'اتحادی نہیں رہے'، بی این پی نے وزیراعظم کی دعوت ٹھکرا دی
'اتحادی نہیں رہے'، بی این پی نے وزیراعظم کی دعوت ٹھکرا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی عشائیہ کی دعوت ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ حکومتی اتحادی نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کیا ہے جس میں بی این پی کو بھی  شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم انہوں نے عشائیے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

بی این پی کے رہنما جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ وزیراعظم کا عشائیہ حکومتی اتحادیوں کےلیے ہے، ان کی جماعت اب اتحادی نہیں رہی اس لیے ان کا وزیر اعظم کے عشائیہ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں۔

یاد رہےگزشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کی تھی۔تحریک انصاف کی جانب سے منانے کی کوششوں پر ان کا کہنا تھا کہ  حکومت میں جانا اب میرے بس میں نہیں، حکومت سے علیحدگی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے  کسی فرد واحد کا نہیں۔

مزید :

قومی -