ملکی بنیادیں کھوکھلاکرنےوالوں کوحساب دیناپڑےگا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچانے کاایجنڈالےکرچل رہی ہیں،ملکی بنیادیں کھوکھلاکرنےوالوں کوحساب دیناپڑےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ ماضی کے ادوارمیں بے حساب کرپشن کوقوم نہیں بھولی،کرپٹ عناصرملک وقو م کے مجرم ہیں،سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنےوالے احتساب سے خوفزدہ ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے ،انہوں نے کہاکہ انتہائی نازک مرحلے پراپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے،اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے ۔