”انگلینڈ کے تاریخی دورے پرجارہے ہیں “بابراعظم نے طیارے کے اندر سے سیلفی شیئر کردی

”انگلینڈ کے تاریخی دورے پرجارہے ہیں “بابراعظم نے طیارے کے اندر سے سیلفی ...
”انگلینڈ کے تاریخی دورے پرجارہے ہیں “بابراعظم نے طیارے کے اندر سے سیلفی شیئر کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ روانگی پر جہاز کے اندر سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 رکنی قومی سکواڈ خصوصی چارٹرڈ طیارے پرانگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگیا،قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ روانگی پر جہاز کے اندر سے سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ انگلینڈ کے تاریخی دورے پرجارہے ہیں، انگلینڈ میں کھیل کر ہمیشہ اچھا لگا ہے ،بابراعظم نے کہاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ اس سفر پرآگے بڑھنے کامنتظر ہوں ،ہمیشہ شائقین کی دعاﺅں کی ضرورت رہے گی ۔

مزید :

کھیل -