وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا احسن اقبال کی اسمبلی میں رل غزل کا جواب

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا احسن اقبال کی اسمبلی میں رل غزل کا ...
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا احسن اقبال کی اسمبلی میں رل غزل کا جواب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے احسن اقبال کی اسمبلی میں رل غزل کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن شایدابھی تک کسی مغالطے کاشکار ہے ،نارووال کے ارسطو اپنی کم فہمی میں رل غزل کو غلط رنگ دے گئے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنے والا شریف خاندان رل ،عوام پر اعدادوشمار کاجادوچلاکر بیرن ملک جائیدادیں بنانے والا اسحاق ڈار رل ،نوعمری میں ارب پتی بن جانے والے کرپٹ شریف خاندان کے سپوت رل ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آنکھوں پراندھی عقیدت کی پٹی چڑھائے آل شریف کے حواری رل،آل شریف کی منشی گیری کرنے والے کاہنہ کاچھہ کے ارسطو رل ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل حالات سے جلد نکل آئے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -