امارات ایئر لائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا لیکن کیا شرائط عائد کی ہیں ؟ بڑی خبر

امارات ایئر لائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ...
امارات ایئر لائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا لیکن کیا شرائط عائد کی ہیں ؟ بڑی خبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امارات ائیرلائن نے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی شرط نافذ کرکے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے 24 جون کو پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔اب ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ 30 جون سے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر رہے ہیں مگر ب مسافروں کو سفر کرنے کے لیے اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی جمع کروانی ہوگی۔ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو سفر سے قبل مستند لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جس کے بعد ہی سفر کر سکیں گے۔

مزید :

قومی -