چوہنگ کے علاقہ میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

چوہنگ کے علاقہ میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق
چوہنگ کے علاقہ میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

  

لاہور(خبر نگار)چوہنگ کے علاقہ میں آج صبح سویرے ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ آج صبح سویرے شازو ڈالے کا ڈرائیور 40سالہ عبدالحمید اپنی گاڑی شازو ڈالے پر مظفرگڑھ سے آم لوڈ کرکے لاہور لا رہا تھا کہ ملتان روڈ پر ہائی نون کے قریب اس کی گاڑی کا اچانگ ایکسل ٹوٹ گیا۔جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث گاڑی کا ڈرائیور 40سالہ خالد گاڑی کے بیچے آگئے اور شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی جابحق ہوگئے ہیں۔

گاڑی کا ڈرائیور 40سالہ عبدالحمید اور ہیلپر 32سسلہ خالد لاہور راوی روڈ کے رہاشی بتائے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق جابحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت ان کی جیبوں سے نکلنے والے شناختی کارڈ سے ہوئی ہے۔جس پر دونوں افراد کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایدھی رضاکاروں نے جابحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو چوہنگ تھانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم حادثے کی ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جس میں وقوعہ کو حادثہ قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب ابتدائی کارواٸی کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جارہا ہے۔۔اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -