پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی سطح پر ہوتا ہے،وزیراعظم ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، اجمل وزیر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی سطح پر ہوتا ہے،وزیراعظم ملک کو صحیح ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی سطح پر ہوتا ہے،وزیراعظم ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، اجمل وزیر

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے کہاہے کہ سب جانتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی سطح پر ہوتا ہے،وزیراعظم ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبے کے ہسپتالوں کی استعدادکار میں اضافہ کررہے ہیں،وزیراعلیٰ کے پی تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں،ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

اجمل وزیر نے کہاکہ سب جانتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی سطح پر ہوتا ہے،ماضی میں پیٹرولیم سیکٹر پر چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا گیا،مشکل وقت میں اپوزیشن کی سیاست قابل افسوس ہے،منفی سیاست کرنےوالو ں کے کہنے پر کیوں استعفیٰ دیں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہاکہ اپوزیشن کوپتہ ہے نیب کیسز ہمارے دور میں نہیں بنے،پٹرول کی قیمتوںپر اپوزیشن واویلہ کررہی ہے،وزیراعظم عوام کے مسائل کے حل اور خوشحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، وزیراعظم کی تمام توجہ مسائل کے حل اور عوام کی خوشحالی پر مرکوزہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -