شوگرانکوائری کمیشن کامعاملہ:وفاقی حکومت کاسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

شوگرانکوائری کمیشن کامعاملہ:وفاقی حکومت کاسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ...
شوگرانکوائری کمیشن کامعاملہ:وفاقی حکومت کاسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے شوگرانکوائری کمیشن کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے شوگرکمیشن رپورٹ پرعملدرآمدروکنے کاحکم چیلنج کردیا ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کامو¿قف سنے بغیرحکم دیا،دوسرے فریق کو سنے بغیریک طرفہ حکم امتناع نہیں دیاجاسکتا،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ قراردے چکی کہ رپورٹ سے شوگرملزکے حقوق متاثرنہیں ہوئے،سندھ ہائیکورٹ کے حکمنامہ میں اسلام آبادہائیکورٹ کے آرڈرکاکوئی ذکرنہیں،شوگرکمیشن رپورٹ پرکارروائی سے نہیں روکاجاسکتا،درخواست میں سپریم کورٹ سے عملدرآمدروکنے کاحکم کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -