ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ن لیگی رہنما اور سابق وزیر دانیال عزیز کی ہمشیرہ کیلیفورنیا میں انتقال کر گئیں ہیں جس کی تصدیق شہبازشریف کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دانیال عزیز کی ہمشیرہ کا انتقال ہو گیاہے اور اس افسوسناک خبر نے مجھے بہت رنجیدہ کر دیاہے ، کرن عزیز یونیورسٹی آف کیلیفورنیا بارکیلے میں پروفیسر تھیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دانیا ل عزیز کی ہمشیرہ کے انتقال کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں اور ن لیگی رہنما کی جانب سے ابھی کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -