مافیا کا علاج شروع ہو چکا،بس تھوڑا انتظار،شہباز گل کااہم ٹوئٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہاہے کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ خان کسی مافیاکے آگے ہار مانے گا تو پھر آپ انہیں جانتے ہی نہیں۔یقین رکھیں مافیا کا علاج شروع ہو چکا،بس تھوڑا انتظار، 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اگرکسی کولگتاہے کہ خان کسی مافیا کے آگے ہارمانے گاتوپھرآپ انہیں جانتے ہی نہیں۔
شہباز گل کاکہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے نہیں بنےعمران خان کبھی غریب کے حق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،معاون خصوصی نے کہاکہ یقین رکھیں مافیاکاعلاج شروع ہوچکا،بس تھوڑاانتظار،24 سال کی جدوجہدرائیگاں نہیں جائےگی۔