پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیت جن کے خاندان کے50 افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیت جن کے خاندان کے50 افراد کورونا ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیت جن کے خاندان کے50 افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے

  

کراچی (آئی ا ین پی) نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے 50 لوگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔رواں سال اپریل کے مہینے میں عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے معروف گلوکار سلمان احمد کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک اہم پیغام سامنے آیا ہے۔

سلمان احمد نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خاندان اور قریبی دوستوں میں مجھ سمیت 50 لوگ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔گلوکار نے لکھا کہ ان پچاس لوگوں میں سے 46 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ ان سب نے بروقت علاج کروایا، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھا اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ماسک پہننے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کا کورونا ٹیسٹ منفی بھی آتا ہے تو اس صورت میں بھی آپ لازمی عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں۔

مزید :

تفریح -