سیف الاسلام قذافی دوبارہ منظرعام پر، لیبیا میں جشن
طرابلس(آئی این پی ) لیبیا کے سابق حکمران لیڈر مقتول کرنل معمر قذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام قذافی طویل روپوشی کے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ۔ لیبیا میں ان کے حامیوں نے سیف الاسلام کے منظرعام پر آنے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
لیبیا میں کرنل قذافی کے حامی طبقے اور قبائل نے سیف الاسلام کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف الاسلام روپوشی کے بعد ایک بار پھر سیاست میں متحرک ہونا چاہتے ہیں۔جون 2017 میں زنتان میں جیل سے رہائی کے بعد سے سیف الاسلام منظر عام سے غائب رہے ہیں لیکن ان کے حامیوں نے جمعرات ان کی 48 ویں سالگرہ کے بعد سے ہی مبارکباد دی ہے۔
سیف الاسلام کے والد کرنل معمر قذافی کو عوامی بغاوت کے نتیجے میں فروری 2011 کونہ صرف اقتدار بلکہ جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔سیف الاسلام کو لیبیا کے متنازع شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایک طرف تو سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں اور دوسری طرف ان پر عالمی فوج داری عدالت میں سنگین جنگی جرائم کے تحت مقدمات بھی قائم ہیں۔