سعودی عرب کا ایک اوراہم قدم، شاہی محافظ دستے میں خواتین کی شمولیت

سعودی عرب کا ایک اوراہم قدم، شاہی محافظ دستے میں خواتین کی شمولیت
سعودی عرب کا ایک اوراہم قدم، شاہی محافظ دستے میں خواتین کی شمولیت

  

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب کے شاہی محافظ دستے میں خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹویٹر کے ذریعے ایک سعودی خاتون شاہی محافظہ کی اپنی ساتھی اہلکار کے ساتھ تصویر منظرعام پر آئی ہے۔یہ اس امر کی بھی عکاس ہے کہ سعودی خواتین اب زندگی کے مختلف شعبوں میں فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں اور روزگار حاصل کررہی ہیں۔ سعودی خواتین کئی عشروں تک فوج میں خدمات انجام دینے سے قاصر تھیں اور وہ گاڑی بھی نہیں چلا سکتی تھیں۔

مزید :

عرب دنیا -