" عمران خان نے یہ کام اسی لیے بروقت شروع کروا دیا کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ ۔ ۔ ۔" سینئر صحافی کا ایسا بیان کہ غریب آج بھی خون کے آنسو روئے گا

" عمران خان نے یہ کام اسی لیے بروقت شروع کروا دیا کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ ۔ ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

سینیر صحافی رضوان راضی نے بھی  وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے عمران خان کے ایک ارب درختوں کے منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "اس کو علم تھا کہ اس کی زیرقیادت عوام کا کیا حشر ہوگا، اس لئے اس نے بروقت بلئں ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا تاکہ جب اس کی قیادت کا عذاب قوم پر اترے تو عوام ان درختوں کے پتوں سے اپنا تن ڈھانپ سکیں۔ ویژن چیک کریں ذرا "۔

اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "اس کو لگا ڈالا تو لائف جھینگا لالا الحمد للہ ہم اس کی قیادت میں اسی وقت کی طرف لوٹ رہے ہیں جب سبھی اہل پاکستان بدن پر پتے باندھ کر ڈی چوک میں جھینگا لالاہر، جھینگا لالا ہر، کی مدھر دھنوں پر رقص کناں ہوں گے"۔

خیال رہے گزشتہ سےپیوستہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے حکومت کو ملک بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -