حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی کاوزیراعظم کے عشائیے میں جانے سے انکار،بلاول سے ملاقات کرنے کیلئے تیار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں جانے سے انکار کردیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے صدرشاہ زین بگٹی نے وزیراعظم عمران خان کے عشائیے سے شرکت سے انکار کردیا اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کرنے کیلئے تیارہو گئے ہیں۔
جمہوری وطن پارٹی کے صدر شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ وعدے پورے ہونے تک حکومت کاساتھ نہیں دیں گے، بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے توحکومت کاساتھ دیں گے،مسائل حل نہیں ہورہے توعشائیے میں کیوں شریک ہوں،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوسے بات چیت اچھی رہی،جلدملاقات کریں گے۔