امریکی ریاست کیلی فورنیامیں فائرنگ، ہلاکتیں

امریکی ریاست کیلی فورنیامیں فائرنگ، ہلاکتیں
امریکی ریاست کیلی فورنیامیں فائرنگ، ہلاکتیں

  

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف  میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جب کہ چار کو زخمی کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق واقع والمورٹ کے ڈسٹری بیوشن سنٹر میں رات کے وقت پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے قبل سنٹر کی پارکنگ میں گاڑی کو چار بار گول گول گھمایا اس کے بعد اسے لوگوں پر چڑھا دیا اور پھر سیمی آٹو میٹک مشین گن سے گولیاں چلانا شروع کردیں جس کی وجہ سے سنٹر کے ایک ملازم سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

والمرٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سےآگاہ ہے اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ایک ملازم کی قیمتی جان ضائع ہونے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کاآغاز کردیا گیاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -