ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ضلع عمرکوٹ میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت ، ضلع عمرکوٹ میں کورونا کے اٹھانوے کیس ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً تمام مریض کورونا سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
عمر کوٹ کےکولہی ڈیرے کی رہائشی اڑتیس سالہ مانو کولہی کورونا وائرس سے فوت جبکہ چندروز قبل عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری تحصیل کے محلہ اعظم چوک کےرہائشی"65"سالہ شخص امیر احمد رندھاوا کنری کے آئسولیشن سینٹر میں کوروناواہرس سے فوت ہوگئےتھے ۔ عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتیں ہوچکی ہے عمرکوٹ اس کی تحصیلوں میں کوروناتیزی کےساتھ پھیلنے لگا ۔ عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد "98" ہوگئی ہے ۔عمرکوٹ ضلع میں حکومت سندھ اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرانے ہدایات جاری کردی ۔
تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس سےدوسری فوتگی ہوگی ہے گذشتہ رات گئے کافی دیر سے عمرکوٹ کولہی ڈیرے کےرہائشی اڑتیس سالہ مانوکولہی کورونا کے باعث سانس دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا ۔ اس سے قبل عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری میں"65"سالہ کورونا کامریض امیراحمد ولد ابراہیم رندھاوا فوت ہوگئے ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹرالھداد راٹھور نےتصدیق کرتےہوئے میڈیاکےنمائندوں کو بتایاکہ کورونا وائرس سے فوت ہونےوالےاڑتیس سالہ مانو کولہی کی آخری رسومات سندھ حکومت کی جاری کردہ تمام ترحفاظتی اقدامات اورکورونا ایس او پیز کےتحت کی گئی۔ضلع عمرکوٹ میں کورونا کامرض تیزی کےساتھ پھیلنے لگا۔
محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے کورونا فوکل پرسن ڈاکٹر انورنےبتایاکہ عمرکوٹ میں کورونا سے دواموات ہوچکی ہیں، ڈاکٹرانور نےمیڈیا کوبتایاکہ مانو کولہی پہلے سے ہی دمہ کامریض تھااس دوران مانو کولہی پرکوروناواہرس اٹیک کرگیاکوروناکی وجہ سے مانو کولہی کی ہلاکت ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر انورمطابق عمرکوٹ میں کورونا کے کل "98"کیس پازٹیوآچکے ہیں ان میں سے تقریباً تمام کوروناکےمریض صحتیاب ہورہے ہیں۔
کوروناکے مریضوں کو اپنےگھروں میں آئسولیٹ کیاگیا ہے ، عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ ہورہاہے عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ بیس سے پچیس روزکےدوران اب تک "98" کیس کورونا کےپازیٹو آچکے ہیں۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھوراورعمرکوٹ میں کوروناکےفوکل پرسن انچارج ڈاکٹر انورنے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر ایس اوپیزپر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک اضافے سے عمرکوٹ میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے خوف کی فضا سی چھاگئی ہے لوگوں کی اکثریت نےڈر خوف کےمارے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے۔