بھارت میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے، عوام سڑکوں پر

بھارت میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے، عوام سڑکوں پر
بھارت میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے، عوام سڑکوں پر

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں کورونا وائرس کی خلاف ورزی کرنے پر دو شہریوں کو پولیس نے حراست میں لے کر ماورائے عدالت قتل کردیا،جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے اور دکانیں بند کرانے کے ساتھ ساتھ شہری سڑکوں پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رواں ہفتے کے اوائل میں پولیس کی حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا اور واقعے کو امریکا میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ سے تشبیہ دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 59 سالہ شہری جے جایاراج اور 31 سالہ بینیکس ایمونوئیل پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کیا گیا تھا اوربہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوگئی تھی۔سرکاری عہدیداروں کی جانب سے جایاراج کی اہلیہ کو لکھے گئے خط کے مطابق دونوں باپ بیٹے کی ہلاکت پولیس افسران کے تشدد سے ہوئی اور خط عینی شاہدین کی گواہی کے مطابق تحریر کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -