ارطغرل نے ترکوں کا نام روشن کیا لیکن "منگترل خان" کئی سال تک ۔۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کے کھلاڑی غصے سے تڑپ اٹھیں گے

ارطغرل نے ترکوں کا نام روشن کیا لیکن "منگترل خان" کئی سال تک ۔۔۔۔عظمیٰ بخاری ...
ارطغرل نے ترکوں کا نام روشن کیا لیکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترکی کے ارطغرل نے پوری دنیا میں ترکوں کا نام روشن کیا لیکن "منگترل خان "نے شہبازشریف سے نمل یونیورسٹی کے نام پر زمین مانگی اور " منگترل خان" کئی سال شریف برادران کا وظیفہ خوار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  چینی،آٹا،ادویات اور پیٹرول چوروں کا دفاع ریلوکٹے کررہے ہیں، چور ڈاکوکے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج رجسٹررڈ چور ثابت ہو گئے ہیں، ترکی کے ارطغرل نے پوری دنیا میں ترکوں کا نام روشن کیاپھر منگترل خان نے شہباز شریف سےنمل یونیورسٹی کےنام پرزمین مانگی،منگترل خان کئی سال شریف برادران کاوظیفہ خوار رہاہے۔انہوں نےکہاکہ 1998 میں نوازشریف نےپہلےپاکستان کودنیامیں پہلااسلامی ایٹمی ملک ہونےکااعزاز دلایا پھر2016میں نواز شریف نےپاکستان کو اسلامی معاشی طاقت بننےکااعزاز دلایا،آج ایک رل خان نے پاکستان کی معاش حالت افغانستان سے بھی نیچےکردی ہےاورچلےہیں نواز شریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرنے۔