”میں الو کا پٹھا ہوں“تحریک انصاف کی حمایت پر حسن نثار کی خود کو گالیاں

”میں الو کا پٹھا ہوں“تحریک انصاف کی حمایت پر حسن نثار کی خود کو گالیاں
”میں الو کا پٹھا ہوں“تحریک انصاف کی حمایت پر حسن نثار کی خود کو گالیاں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ نگار حسن نثار نے تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے پر اپنے آپ کو گالیاں دے دیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔۔۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں مایوسی پھیلاتا ہوں، میرے جیسا تو کوءاحمق امید پرست تھا ہی کوئی نہیں۔ جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھے، مجھے کہا گیا کہ یہ خوابوں کی آدمی ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں بے نظیر اور نوازشریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھرا ہے، دوسری چھری ہے، ایک کھڈا ہے تو دوسری کھائی ہے۔ ان سے امیدیں تھیں، ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔حسن نثار نے تحریک انصاف سے متعلق کہا کہ یہ پہلی بار اقتدار دیکھ رہے ہیں، اگر یہ دوچار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے کرکٹ کا کیا پتہ؟ مجھے عمران خان کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ یہ پاپولر آدمی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -