وزیر اعظم عمران خان کا  حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئہ ،شیخ رشید احمد نے بھی دھماکے دار اعلان کردیا 

وزیر اعظم عمران خان کا  حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئہ ،شیخ رشید احمد نے ...
وزیر اعظم عمران خان کا  حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئہ ،شیخ رشید احمد نے بھی دھماکے دار اعلان کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو دیئے جانے والے عشائیے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر مدعو کیا ہوا ہے جبکہ آج ہی کے روز حکومت کی اتحادی جماعت کے مسلم لیگ ق نے مصروفیات کا بہانہ تراشتے ہوئؕے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ حکومت کے ناراض اتحادی اختر مینگل نے بھی آج کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔دوسری طرف حال ہی میں کورانا سےشفایاب ہونےوالےوفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نےبھی وزیراعظم کےعشائیہ میں شرکت سےمعذرت کر لی ہےاورکہاہےکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں،آرام کرناچاہتاہوں لہذاطبیعت کی خرابی کےباعث وزیر اعظم عمران خان کے  عشائیےمیں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نےبجٹ منظوری کےلیےتمام اراکین کوایوان میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے،آج حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نےقومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی وزرا اور اتحادی اراکین کی ایوان میں حاضری یقینی بنائی جائے،وزیر اعظم نےبجٹ منظوری سمیت ملکی معاملات پر مشاورت کے لیے حکومتی اور اتحادی اراکین کوعشائیےپربلایا ہے۔حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے عشائیے میں شریک ہو گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -