ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور پاکستانی کی جان لے لی،حادثہ کیسے پیش آیا؟افسوسناک خبر آگئی

ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور پاکستانی کی جان لے لی،حادثہ کیسے پیش آیا؟افسوسناک ...
ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور پاکستانی کی جان لے لی،حادثہ کیسے پیش آیا؟افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورنگی میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی انڈس ہسپتال کے قریب غلط سمت جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں سے فراز نامی نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔اس سے قبل بھی کراچی میں ایک نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا ۔