سپیکر اسد قیصر کی مسلم لیگ ق کو وزیر اعظم کے عشائیہ میں شرکت کی دعوت، چوہدری شجاعت نے ایسا جواب دے دیا کہ وزیر اعظم کی کرسی ہل کر رہ جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی اراکین اور اتحادی جماعتوں کو دیئے جانے والے عشائیے میں مسلم لیگ ق کی عدم شرکت نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے اور چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کے کسی ایک رکن کی شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ کو منانے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےآج ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا،وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت دیگر پارٹی امور پر مشاورت ہو گی،وزیر اعظم اتحادیوں اورپاکستان تحریک انصاف ارکان کے تحفظات بھی سنیں گے تاہم حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ قائداعظم نے آج وزیراعظم کی جانب سے عشائیے میں مصروفیات کا بہانہ بناتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو عشائیے میں شرکت کرنے کے لئے راضی کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری شجاعت حسین کو فون کیا اور کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی ہی بھجوادیں،ق لیگ کی نمایندگی ہوجائیگی جس پر چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کےکسی ایک رکن قومی اسمبلی کوبھی عشائیہ میں بھجوانےسےانکار کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو کہا کہ آپ اپنی دعوت پربلائیں گےتوضرورآئیں گے۔
اس سےقبل مسلم لیگ ق کےترجمان نےکہاتھاکہ ہماری جماعت کی قیادت اپنی مصروفیات کی وجہ سےوزیراعظم عمران خان کےعشایئےمیں شرکت نہیں کرسکےگی تاہم مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی جماعت ہےاوربجٹ کی منظوری میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔