”وہ لوگ فضائی سفر نہیں کر سکیں گے جو“سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر لائنز کو حکم دے دیا

”وہ لوگ فضائی سفر نہیں کر سکیں گے جو“سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر لائنز کو ...
”وہ لوگ فضائی سفر نہیں کر سکیں گے جو“سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر لائنز کو حکم دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا علامات کے افراد فضائی سفر نہیں کر سکیں گے ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو کورونا مریضوں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کورونا علامات والے مسافر کو ائیر لائنز ٹکٹ نہ جاری کریں،فیصلے پر عمل درآمد آج سے ہوگا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا علامات پر بھی بورڈنگ کارڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کے لیے ائیر پورٹ پر ماسک، سینٹائرز اور سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔

مزید :

قومی -