”شہباز شریف نے بیمار ہوتے ہوئے بھی عمران خان کا پسینہ نکال دیا“بلاول بھٹو زرداری نے حیران کن بات کہہ دی

”شہباز شریف نے بیمار ہوتے ہوئے بھی عمران خان کا پسینہ نکال دیا“بلاول بھٹو ...
”شہباز شریف نے بیمار ہوتے ہوئے بھی عمران خان کا پسینہ نکال دیا“بلاول بھٹو زرداری نے حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل وزیر اعظم عمران خان جمہوریت اور معیشیت کیلئے خطرہ تھے لیکن آج عمران خان کا وزیراعظم ہونا ہرپاکستان کی زندگی ،صحت اور معاشی صورتحال کیلئے خطرہ ہے,اس وقت وفاقی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی صحت اور زندگی ہونی چاہیئے،اپوزیشن آج بھی حکومت کوٹف ٹائم دےرہی ہےاورکل بھی دےگی،شہبازشریف بیمارہوتےہوئےبھی عمران خان کاپسینہ نکال رہےہیں،آئندہ ہفتہ آل پارٹیزکانفرنس بلانے کاپلان ہے۔

اسلام آباد میں خواجہ آصف، میاں محمد اسلم اور اکرم درانی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتےہوئےبلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ متحدہ حزب اختلاف جماعتوں کی جانب سےعوام دشمن بجٹ مسترد کر دیا،ہمیں امیدتھی کہ یہ بجٹ عوام کی زندگی و معاشی صورتحال کو تحفظ فراہم کرے گامگران مشکل حالات میں بھی عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سےجمہوریت کوتحفظ ملا،عالمی اداروں کی بات مان کرموجودہ بحران سےنمٹاجا سکتاہے، سیاسی جماعتوں کومل کر جمہوری حل نکالناچاہیے،وباکےدوران عام انتخابات کرانامشکل ہوں گے،وبا کا مقابلہ کرنے کیلئےتحریک انصاف میں قیادت موجودنہیں جبکہ ن لیگ،پیپلزپارٹی اوردیگر جماعتوں میں قیادت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاوزیراعظم ہوناقوم کی صحت اورمعاشی صورتحال کیلئےخطرہ ہے،کوروناوباپرتمام اپوزیشن نے ذمہ دارانہ کرداراداکیا، شہبازشریف بیماری کےباوجودتمام اپوزیشن جماعتوں سےرابطےمیں ہیں،شہبازشریف بیمار ہوتے ہوئے بھی عمران خان کاپسینہ نکال رہےہیں،آئندہ ہفتہ آل پارٹیزکانفرنس بلانے کاپلان ہے،شہباز شریف کےصحت یاب ہونےپر اے پی سی کااعلان ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -