حکمرانوں سےکچھ کنٹرول نہیں ہورہا،غربت بے قابو ہوئی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے ،معروف دینی جماعت نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

حکمرانوں سےکچھ کنٹرول نہیں ہورہا،غربت بے قابو ہوئی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے ...
 حکمرانوں سےکچھ کنٹرول نہیں ہورہا،غربت بے قابو ہوئی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے ،معروف دینی جماعت نے بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اہلحدیث پاکستان کےامیرحافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، حکمرانوں سےکچھ کنٹرول نہیں ہورہا،حکومت عوام کومعاشی اورراشن کاریلیف دیئے بغیر لاک ڈاؤن کرے گی تو عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غربت بے قابو ہوئی تو خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور دیگر جماعتی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفار روپڑی کا کہنا تھا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے کام کرئے،حکومت غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اسلام کےمعاشی نظام کےنفاذ،سود کےخاتمےکےلئےاقدامات کرنے سےموذی امراض اور کورونا جیسی وباں سے بچا جا سکتا ہے، حکومتی رٹ نہ ہونے کے مترادف ہے،پیٹرول ذخیرہ اندوز کے خلاف قانون کی کارروائی عمل میں نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔