وزیراعظم اپنے اتحادیوں کو آج رات کے کھانے میں کیا کھلائیں گے ؟شہباز گل نے بتا دیا

وزیراعظم اپنے اتحادیوں کو آج رات کے کھانے میں کیا کھلائیں گے ؟شہباز گل نے بتا ...
وزیراعظم اپنے اتحادیوں کو آج رات کے کھانے میں کیا کھلائیں گے ؟شہباز گل نے بتا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج حکومتی و اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں جس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے عشائیے میں ون ڈش قورمہ، مٹر چاول اور نان سے معزز مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس عشائیے کے اخراجات وزیراعظم اپنی جیب سے اداکریں گے۔وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو دئیے گئے عشائیے میںبہت سے اتحادی شریک نہیں ہو رہے ۔

مزید :

قومی -