کیا واقعی کویت ائیر ویز نے جعلی ڈگری والے پائلٹس برطرف کردئیے ؟کویت ائیر ویز میدان میں آگئی

کیا واقعی کویت ائیر ویز نے جعلی ڈگری والے پائلٹس برطرف کردئیے ؟کویت ائیر ویز ...
کیا واقعی کویت ائیر ویز نے جعلی ڈگری والے پائلٹس برطرف کردئیے ؟کویت ائیر ویز میدان میں آگئی

  

کویت سٹی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے بہت سے پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کے دعوے کے بعد سوشل میڈ یا پر افواہوں کا سلسلہ جاری تھا کہ کویت ائیر ویز نے پاکستانی پائلٹس کو جعلی ڈگریاں ہونے پر برطرف کردیا ہے ۔اس حوالے سے کویت ائیر ویز نے خود ہی وضاحت پیش کردی ہے ۔ان کا کہناہے کہ ایئرلائنز میں کوئی پاکستانی پائلٹ تعینات نہیں البتہ 13 پاکستانی انجینئرز پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع من گھڑت ہے کہ کویت نے جعلی ڈگریوں پر کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس برطرف کردیے ہیں۔برطرفی کا معاملہ تو اس وقت پیش آتا جب ہمارے یہاں کوئی پاکستانی پائلٹ کام کر رہا ہوتا۔ فی الوقت ایک بھی پاکستانی پائلٹ نہیں ہے کسی کو ملازمت سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کے 13 انجینیئر ہمارے یہاں کام کررہے ہیں جو نہایت پیشہ ورانہ طریقے سے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -