وزیر اعظم ہاؤس میں عشایئے کی تقریب جاری ،مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟تفصیلات جانئے

وزیر اعظم ہاؤس میں عشایئے کی تقریب جاری ،مہمانوں میں کون کون شامل ...
وزیر اعظم ہاؤس میں عشایئے کی تقریب جاری ،مہمانوں میں کون کون شامل ہے؟تفصیلات جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی جماعتوں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عشایئے کی تقریب جاری ہے جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور وزرا سمیت 

بی اے پی،جی ڈی اے،ایم کیوایم پاکستان کےرہنماشریک ہیں،تقریب میں مہمانوں کی تواضع ون ڈش(قورمہ، مٹر چاول اور نان)سے کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں ،کابینہ اراکین اور پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشایئے کی تقریب جاری ہے ،جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اور وزرا سمیت ،بلوچستان عوامی پارٹی،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور ایم کیو ایم پاکستان  کےرہنماشریک ہیں۔عشایئہ تقریب میں اٹھنے والے تمام اخراجات وزیر اعظم عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے ۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سےملکی صورتحال ،پٹرول   کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی بجٹ منظورکرانےکی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کررہےہیں جبکہ تقریب میں پارٹی کےاندرونی اختلافات، اتحادیوں کےمعاملات اورقومی ایشوز پربھی بات ہوگی اور وزیراعظم پارٹی واتحادی ارکان قومی اسمبلی کومختلف معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔

مزید :

قومی -