آج اگر کوئی دوسری حکومت ہوتی تو۔۔۔زلفی بخاری نےایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی سر پکڑ کر بیٹھ جائےگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ سمندر پارپاکستانی، سید زلفقار علی بخاری نے کہا ہے کہ 4 ماہ تک کورونا سے لڑنے کے بعد دنیا کو احساس ہو گیا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے، آج اگر کوئی دوسری حکومت ہوتی تو تباہی کا تصور بھی نہ کیا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سید زلفقار علی بخاری کا کہنا تھا کہ 4 ماہ تک کورونا سے لڑنے کے بعد دنیا کو احساس ہو گیا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے،امریکہ اور یورپی ممالک بھی دیر پا فوائد کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ دکھانے پر وزیراعظم, این سی او سی ممبران اور سٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں، آج اگر کوئی دوسری حکومت ہوتی تو تباہی کا تصور بھی نہ کیا جا سکتا۔