اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا

اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا
اپوزیشن نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ اپوزیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020 کو مسترد کردیا ہے۔بلاو ل بھٹو ،خواجہ آصف اور جماعت اسلامی کے میاں اسلم سمیت اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیش کردہ بجٹ نے پورے پاکستان کو حکومت کے خلاف کردیا ہے۔حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں عوام پرمزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

مزید :

قومی -